رفقاء کربلا نےشہادت کوفوقیت دیکردنیاکیلئےحق وباطل کےفرق کوواضح کردیا،شاہ عبدالحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمراں کی اطاعت سے انکار کر کے جرات و شجاعت کی مثال قائم کی۔ آپ نے دین کی حفاظت کیلئےسب کچھ قربان کرکے اعلیٰ مقام حاصل کیا جو رہتی دنیا تک انسا نیت کو جبرو استبداد کے خلاف جہا د کا درس دیتا رہے گا۔ انہو ں نے کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے جامع میمن مسجد (مصلح الدین گارڈن) میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حضر ت امام حسین ؓنے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو فوقیت دی اور رہتی دنیا تک کیلئے حق و باطل کے فرق کو واضح کردیا۔ضرورت اس امر کی ہے اسوۂ حسینی کو مشعل راہ بنا کر ظا لم اور باطل قو توں کے عزائم کو خاک میں ملا نے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

نیز جما عت اہلسنّت کے زیر اہتمام عشرہ عظمت اہلبیت و شانِ صحابہ کے سلسلے میں محرم الحرام کی محفل وعظ سے قادریہ مسجد ملیر میں ڈاکٹڑ سید عبد الوہاب قادری،جامعہ غوثیہ بن قاسم میں علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی، سینٹرل فائر بریگیڈ مسجد میں علامہ شوکت حسین سیالوی،صدیقیہ مسجد کورنگی میں مولانا جمیل احمد امینی،لیا ری آگرہ تاج میں علامہ محمد اسحاق خلیلی، قائد آباد میں مفتی شوکت علی خان،علامہ عارف سعیدی،جونا گڑھ محلہ بلدیہ ٹاؤن میں مولانا سجاد عثمان مدنی،اورنگی میں مولانا عاشق سعیدی،نور مسجد نارتھ کراچی میں علامہ فیصل رشید،فیصل مسجدرشید آباد میں علامہ ساجد سلطانی،قرنی مسجد منوڑہ میں مولانا عباس رضا الباروی،شاہ لطیف میں مولانا منیر طاہری،واڈلا محلہ میٹھا در میں مولانا عرفان کمال سلطانی،نارتھ ناظم آباد میں علامہ تنزیر رضا ترابی، نے اپنے خطاب میں کہا کہ معر کہ کر بلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین ؓنے عزم و استقامت اور اتباع رسول اکے ذریعے حق و صداقت کے عَلم کو بلند کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ضرورت اس با ت کی ہے کہ اہل بیت کے کردار کو مشعل راہ بنا کرمحبت و رواداری کو کو فروغ دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اجا گر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں