کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے ریجنل ہیڈکوارٹر سندھ کا دورہ کیا جہاں اے این ایف کےاعلیٰ حکام نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا دورے کے دوران ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجنل کمانڈر بریگیڈیئر محمد عمر فاروق نے وفد کو خوش آمدید کہا اور منشیات کے خاتمے کے لیے اے این ایف کی جانب سے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی وفدکی قیادت پاکستان یوتھ پارلیمنٹ سندھ کابینہ کی صدر،ماہ نورایازنے کی جو یہ دورہ صدر پاکستان یوتھ پارلیمنٹ محمد ابو بکر کی خصوصی ہدایات پرکررہی تھیں وفد میں جنرل سیکرٹری سندھ زارون جنید سمیت دیگرنوجوان قائدین بھی شامل تھے بریگیڈیئر محمد عمر فاروق نےشرکاءسےخطاب کرتےہوئےکہا کہ منشیات نہ صرف فرد بلکہ پورےمعاشرے کی جڑوں کوکھوکھلا کررہی ہیںدشمن قوتیںنوجوانوں کو نشے کے ذریعے تباہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہیںایسے میں نوجوان نسل کا باشعور اور متحرک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے بتایا کہاے این ایف نہ صرف منشیات کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے بلکہ آگاہی، بحالی اور نوجوانوں کی مثبت رہنمائی کے لیے بھی بھرپوراقدامات کیےجارہےہیںانہوں نےنوجوانوں کوتلقین کی کہ وہ معاشرے میں شعور پیدا کریں اور اس ناسور کے خلاف عملی جدوجہد میں شریک ہوں انہوں نےپاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز ہمارے معاشرے کے لیے امید کی کرن ہیں، اور اے این ایف ہر سطح پر ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے اے این ایف کے ساتھ اشتراک کے لیے تجاویز پر مبنی ایک مفصل ڈرافٹ بھی پیش کیا، جس میں تعلیمی اداروں، جامعات اور کمیونٹیز میں آگاہی مہمات، سیمینارز اور ورکشاپس کے انعقاد کی سفارشات شامل تھیںدورے کے اختتام پر پاکستان یوتھ پارلیمنٹ اور اے این ایف کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا، جو باہمی تعاون اور اعتماد کی علامت ہے اس موقع پر ماہ نور ایاز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے نوجوان منشیات کے خلاف ایک مضبوط آواز بن کر ابھریں گے، اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ اس قومی جدوجہد میں ہر ممکن کردار ادا کرے گی وفد نے بریگیڈیئر محمد عمر فاروق کی انسداد منشیات کے میدان میں شاندار کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا-


