لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)سیکرٹری اوقاف کاحضرت داتا گنج بخشؒ کے غسل انتظامات کی بروقت تکمیل کے سلسلے میں داتاؒ دربار کا دورہ۔ پیش آمدہ غسل انتظامات اورمزار شریف کے تعمیر اتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایڈ منسٹریٹر داتاؒ دربارنے غسل امور اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔
سیکرٹری اوقاف کی دربا رشریف کے ڈویلپمنٹ ورک کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت۔ حکومت پنجاب غسل انتظامات سے عہدہ برأ ہونے کے لیے پوری طرح مستعد ہے-غسل پر آنے والے زائرین کی سیکیورٹی، صفائی اور لنگر کے امور کا شاندار اہتمام کیا جائے گا۔داتاؒ دربار بر صغیر کا سب سے بڑا روحانی مر کز،زائرین کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔


