سانحہ سوات کے چوتھے روز لاپتہ عبداللہ کی تلاش جاری

سوات(ایچ آراین ڈبلیو)دریائے سوات میں بہنے والا سیالکوٹ کا ایک شخص تاحال لاپتہ ہے تاہم 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں چوتھے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اب تک چودہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تاہم سیالکوٹ کا ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

ریسکیو ٹیمیں اور مقامی خوطہ خور 10 مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہے لیکن کوششیں ناکام نظر آرہی ہے۔گذشتہ روز دریائے سوات میں لاپتا ایک اور نوجوان کی لاش ملی تھی ، دانیال کا تعلق مردان سے ہے۔سانحہ سوات کے چار دن بعد بھی علاقے میں سوگ کا عالم ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی نااہلی چھپاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات سمیت چھے افسروں کو معطل کردیا، جن میں میتیں کچرے کی گاڑی میں منتقل کرنے والا ٹی ایم او خوازہ خیلہ زاہد اللہ بھی شامل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں