ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی میڈیا کانفرنس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ فیصل ندی پل پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے گئے،پولیس کا دعویٰ -ملزمان بدنام زمانہ ڈاکو ہیں،5 ڈاکوؤں کے قبضے سے ٹرپل ٹو( 222) رافل ، رپیٹر ، نائن ایم ایم اور تیس بور پستول برآمد ہوا ہے، ایس ایس پی کورنگی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے پل پر سیڑھی لگاکر آئے اور رات کے اندھیرے میں اسی راستے سے فرار ہوئے تھے-

ملزمان پیدل آتے تھے ، رکشے والا فرار ملزم دیگر ساتھیوں کو اسلحہ فراہم کرتا تھا-گرفتار ڈاکو دیگر بھی اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں-ملزمان نے پل پر سیڑھی لگاکر آئے اور رات کے اندھیرے میں اسی راستے سے فرار ہوئے تھے-کورنگی پل پر لوٹ مار میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا-ملزمان ناکہ لگا کر لوٹ مار میں ملوث ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں