نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن کمیٹی کے دو ارکان جاں بحق

لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بیگوخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے دو ارکان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صفی اللہ اور افنان خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد دونوں افراد کی نعشیں فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں