بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتار

چوہنگ(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچی پر تشدد کرنے والے بس کنڈکٹر کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، جس کے بعد سپیڈو بس کے کنڈکٹر سجاد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دورانِ سفر ملزم نے ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ایسے واقعات میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں