دین کی ترویج کیلئے مفتی الیاس رضوی کی بہترین خدمات ہیں،علماء اھلسنّت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اھلسنّت کےممتازعالم دین استاذ العلماء شیخ الحدیث،مہتمم دارالعلوم نضرۃ العلوم، تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان امتحانی بورڈ شعبہ نصاب کے رُکن علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ محمدی گراؤنڈ عثمان آباد رنچھوڑلائن میں ادا کی گئی۔ تدفین دارالعلوم نضرۃ العلوم میں کی گئی۔نمازجنازہ میں علماء،مشائخ،سنی تنظیمات کےقائدین و رہنماء، مدرسین، ائمہ خطباء،طلبہ،سیاسی سماجی شخصیات،جماعت اھلسنّت کے ذمہ داران و کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے۔

شیخ الحدیث مفتی الیاس رضوی کےانتقال پرجما عت اھلسنّت کراچی کےامیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری،پیرسید سردارعلی شاہ جیلانی، مولانا ابراراحمد رحمانی،علامہ یونس شاکررضوی،علامہ رئیس قادری،علامہ نسیم احمد صدیقی،علامہ سید عبد الوہاب قادری،علامہ سید عبد القادرشاہ شیرازی،علامہ شوکت حسین سیالوی،مفتی محمد بلال قادری،مفتی عبد الحق شاہ سیفی،علامہ سید راشد علی رضوی،مولانا جمیل احمد امینی،علامہ کامران رضوی،مولانا الطاف قادری،علامہ محمد اسحاق خلیلی،علامہ محب الرحمان محمدی،مولانا عاشق سعیدی،مفتی شوکت علی،علامہ سجاد حسین شاہ،علامہ فرقان شامی،علامہ فیصل رشید،مولانا لائق سعیدی،عبد اللہ میمن،غفران احمد،شفیع رانا قادری،مولانا ارقم المصطفیٰ،مولانا فرحان شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ دین کی تبلیغ و اشاعت اور شعبہ تدریس کے حوالے سے علامہ کی قابل قدر خدمات ہیں،جما عت اھلسنّت کے عہدیداران نے حضرت کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام لواحقین پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں