لیہ(ایچ آراین ڈبلیو)شادی کے صرف دوسرے روز دولہا اچانک انتقال کر گیا، جس سے گھر اور علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عمران چوہان مرحوم و مغفور کی ایک روز قبل شادی ہوئی تھی تاہم اچانک موت کی خبر نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔
مرحوم اصغر چوہان اور اکرم چوہان کوٹ سلطان والوں کے چچا زاد بھائی تھے اور ان کی شادی کو ابھی ایک روز ہی گزرا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 3 بجے مرکزی عید گاہ چوک اعظم میں ادا کی جائے گی۔


