سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید اور ایس ایس پی عابد بلوچ کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں NPVE پالیسی 2024 پر مؤثر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کو ہدایت کی کی ڈجیٹل والٹ اور خواتین سروے کے لیے اسٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے. اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور پالیسی کے تحت جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ این پی وی ای پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنائیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں شدت پسندی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے اس پالیسی پر عملدرآمد نہایت ضروری ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پالیسی کے حوالے سے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے گا جبکہ تعلیمی اداروں اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ رابطے بڑھائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے پیش رفت رپورٹس جمع کروائیں تاکہ عملدرآمد کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ این پی وی ای پالیسی 2024 کے مکمل نفاذ کے لیے ہر ممکن اقدامات سمیت صنفی تشدد کے روکتھام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی.


