کراچی(ایچ آراین ڈلبیو)ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے زنجانیہ موڑ کے قریب پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا-دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 مسلح ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتارہوگئے-ملزمان روزی موڑ کے قریب راہگیر شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین نے کی کوشش کررہے تھے۔
چوکی انچارج خدا بستی، ہمراہ شاہین فورس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کاروائی کے دوران دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت عارف ولد ارشد خان اور اسد ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے 03 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ہیں۔شدید زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، زخمی ملزمان کا مزید ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔


