اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آخرکار وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکہ نے ایران کے ساتھ یورپ میں ہونے والے مزید مذاکرات روک دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث امریکا نے ایران سے جاری سفارتی رابطوں پر وقتی طور پر بریک لگا دی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس فیصلے کے اثرات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں توانائی کی قیمتوں اور سفارتی معاملات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں تیل اور توانائی کے معاملات کو سفارتی دباؤ کے طور پر استعمال کرتی رہی ہیں، اور حالیہ پیش رفت اسی پالیسی کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہے۔ تاہم اس معاملے پر امریکا یا ایران کی جانب سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔


