کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سونا خریداروں کے لیے نسبتاً سستا ہو گیا۔ مقامی صرافہ بازار میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 14 ہزار 510 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے پر آ گئی ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 413 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 946 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب میں کمی کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔


