56

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست-لاپتا شہری کے اہلخانہ عدالت میں پیش-دوران سماعت لاپتا شہری کی والدہ کی آہ و بکا-میرا بیٹا مصور شاہ اسٹوڈنٹ ہے-چند پولیس اہلکار میرے بیٹے کو گھر سے اٹھا کر گئے ہیں-میرا بیٹا سات ماہ سے لاپتا ہے تاحال کوئی سراغ نہیں ملا-کس تھانے کے پولیس افسران شہری کو اٹھا کر گئے ہیں-

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کےپولیس افسران گھرمیں داخل ہوئےاورشہری کو اٹھا کر گئے ہیں-ان پولیس افسران کے نام اور نمبرز بھی تفتیشی افسر کوپیش کردیئے-سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی پولیس افسران کےچہرے واضح طورپرنظر آرہے ہیں-جن پولیس افسران کو مقدمے میں نامزد کیا گیا کیا ان کا بیان لیا گیا-ان افسران کے تاحال بیان نہیں لیئے گئے-عدالت کا نامزد افسران کے بیان نا لینے پر اظہار برہمی-

کیس کی تفتیش ایس ڈی پی او ملیر عامر فضل علی کو سونپی گئی ہے-پولیس فائل کہاں ہے؟،انویسٹی گیشن کی رپورٹ کہاں ہے-مجھے معلوم نہیں ہے-جب آپ کو کچھ معلوم ہی نہیں ہے تو آپ عدالت کیوں آئے-ایس ڈی پی او ملیر عامر فضل علی 12 بجے تک انویسٹی گیشن رپورٹ کے ساتھ عدالت پیش ہوں-اگر تفتیشی افسر پیش نا ہوئے تو ایس ایس پی کو بلائیں گے-عدالت نے درخواست کی سماعت 12 بجے تک ملتوی کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں