کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار۔تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے دربند بازار میں کارروائی کر کے ملزم زبیر رحمان ولد علی رحمان کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔ملزمان کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا، دو عدد موبائل فون اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم زبیر رحمان اس سے قبل بھی مقدمہ الزام نمبر 420/2018 بجرم دفعہ 23IA سندھ اسلحہ ایکٹ میں گرفتار ہوچکا ہے۔
38


