27

اجمیرنگری پولیس،منشیات فروش گینگ کے ساتھ مقابلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اجمیر نگری پولیس کا منشیات فروش بادشاہ گینگ کے ساتھ مقابلہ ہوا- مقابلے کے دوران ایک ملزم شدید زخمی ہالت میں گرفتارہوگیا- جبکہ ملزم کا ایک ساتھی آفتاب عرف باشا فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا – گرفتار ملزم کے قبضے سے1 پسٹل 9 ایم ایم لوڈ میگزین اور ایک تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبریKDX,3805 میکر ہونڈا بھی برآمد کرلی گئی-

مقابلہ، بمقام اندرون روڈ سیکٹر 1اے4 نزد 4جے بس اسٹاپ کے قریب ہوا-
گرفتار ملزمان کی شناخت
(1) سجاد عرف سرجانی ولد بشیر احمد کہ نام سے ہوئی-پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ عباسی ہسپتال روانہ کیا گیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں