31

معمولی تلخ کلامی پر بھابھی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

خانیوال(ایچ آراین ڈبلیو)تلخ کلامی کے بعد اپنی بھابھی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کو سی سی ڈی نے چند گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا۔
خانیوال کے نواحی علاقے سردار پور کے رہائشی ملزم رمضان ولد منیر نے اپنی بھابھی فرحانہ زوجہ یوسف کو تلخ کلامی کےبعد پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ،جس سے وہ بری طرح جھلس گئی تھی اور زیر علاج ھے ،تھانہ سرائے سدھو پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا ،اور اسکی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے تھے ،اس کیس پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سی سی ڈی خا نیوال کو ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا,جس پر اسحاق سیال انچارج سی سی ڈی ضلع خانیوال نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارنے شروع کیئے اور ملزم کو 24گھنٹوں سے قبل ہی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں