لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی سمگلرز کے گرد شکنجہ سخت- چھاپہ مار کاروائی میں 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس 55 پاسپورٹس سمیت گرفتار-ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی- چھاپہ مار کاروائی میں 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار-چھاپہ مارکارروائی لاہورٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرٹھوکربائی پاس پرکی گئی-گرفتارملزمان میں عمران خان،نوید آزاد، عبدالشکور ، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہے- ملزمان سے 55 عدد پاکستانی پاسپورٹ و دیگر دستاویزات برآمد-ملزمان سے موبائل فونز اوردیگرریکارڈ بھی برآمد کرلیا-ملزمان بغیرلائسنس شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹس اور بھاری رقوم وصول کر رہے تھے-گرفتارملزمان دیگرساتھیوں طارق یعقوب اورتجمل حسین کےساتھ ملی بھگت سےغیر قانونی کاروبار چلا رہے تھے-ملزمان برآمد ہونے والے پاسپورٹس و دیگر دستاویزات کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے-چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی-ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا-دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں-انسانی اسمگلرز کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گی ہیں۔ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔
53


