50

ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پرمچھرکالونی پرکارروائی،2ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پر شاکر پلیہ مچھر کالونی پر کاروائی-اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی جرائم پیشہ ور دو ملزمان گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان کی شناخت اختر زیب ولد انور اور کامران ولد نواز کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیر قانونی ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین اور دو عدد موبائل فونز، پرس، برآمد۔ موٹرسائیکل بغیر نمبری کو قبضہ پولیس کیا۔

دوران انٹیروگیشن معلوم ہوا کہ برآمدہ سامان مورخہ 2025-06-03 رات کے اوقات تھانہ ڈاکس کی حدود جانتا واڑھہ پر ایک شخص سے اسلحہ کے زور پر چھینا گیا تھا۔ جس کا مقدمہ الزام نمبر 303/2025 بجرم دفعہ 397/34، یوسف خان کی مدعیت میں تھانہ ڈاکس میں درج ہے۔گرفتار ملزمان نےاس سے قبل بھی کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں مخبرخاص کی مدد سے پولیس پارٹی نے گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں