لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں عوام کو ریلیف کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اہم فیصلہ کیا گیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی-واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر ٹیرف میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہوسکے گی-صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی-
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 400 ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دیدی گئی-پی جے ایچ ایف، لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز II کے لئے کی اراضی کے لئے روڈا کو ادائیگی ہوگی-کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025ء کی منظوری دیدی-پنجاب کی پہلی ”ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی“ کے قیام کی منظوری دیدی-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ویپنگ (Vaping) سنٹر بند کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مزدوروں اور کارکنوں کے لئے”سیفٹی گیئر“ یقینی بنانے کا حکم دے دیا-


