کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر وائس چیئرمین شوکت اللہ فاروقی نے ملکی معیشت اور توانائی بحران پر تبادلہ خیال کرتےہوئےکہا کہ توانائی کابحران مصنوعی ہےجوحکومتی نااہلی اورکرپشن پر پردہ ڈالنے اورخود کو بے قصور ثابت کرنے کی ناکام کوشش ہے،عوام ٹیکس بھی دے ر ہے ہیں،بجلی اور گیس کے بھاری بل بھی ادا کر ر ہے ہیں اس کے باوجودبجلی،پانی اورگیس کا بحران جاری ہے۔ انہوں نےکہا کہ معمولی سی تیل کی قیمت بڑھتی ہےتوہماری معیشت لڑکھڑاجاتی ہےد نیا کے ترقی یافتہ ممالک مہینوں نہیں، سالوں کا اسٹاک رکھتےہیں تاکہ عالمی حالات کا اثر براہِ راست عوام پر نہ پڑے لیکن ہماری بد قسمتی جہا ں حکومتی اعداد و شمار کے مطابق صرف 18روز کےتیل کےزخائرہونےسےاس طرح کےحالات ہی پیدا ہونے تھے۔ شوکت اللہ فاروقی نے سوال کیا کہ ہم کس بنیاد پر یہ ملک چلا رہے ہیں،کیا ہماری کوئی طویل المدتی منصوبہ بندی ہے،کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہمارے پاس اسٹریٹیجک آئل ریزرو کتنا ہے،گیس اور توانائی کے متبادل ذرائع کیا ہیں،بحران کے وقت عوام کو ریلیف دینے کا کیا نظام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء اور افسران بھاری تنخواہیں لے رہے ہیں، سرکاری گاڑیاں، پروٹوکول، مراعات استعمال کررہے ہیں جبکہ ملک کے عوام ان شاہانہ اخراجات کا بوجھ اٹھا رہی ہے۔جس کے باعث عوام مہنگائی،بے روزگاری اور شدید گرمی میں بجلی،گیس،اور پانی جیسی بنیادی سہو لت سے محر وم ہیں، دوسری طرف یہ تمام سہولیات حکومتی وزراء اور افسران کووا فر مقدار میں مفت میں دستیاب ہیں جبکہ ریاست کا اصل مقصد عوام کو سہولت دینا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم عوام چیئر مین آفاق احمد کی قیادت میں متحد ہو چکی ہے،اسے پہلے کہ عوامی غضب ان سب کوبہاکر لے جائے،عوام کو ان کا حق اداکیا جائے۔


