کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ہذا کی حدود میں فرنیچر والی گلی، نزد بسم اللہ ہوٹل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں مزمل ولد عبدالرزاق، عمر تقریباً 21 سال، گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کارڈن کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


