کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے شہر میں سرِعام اسلحہ کی نمائش کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عوامی مقام پر اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کے ذریعے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ درخشاں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی تھانہ ساحل پولیس نے انجام دی۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے واضح کیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


