اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 سے لے کر اب تک 5 ہزار 402 پاکستانی بھکاریوں کو مختلف ممالک سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کے مطابق ملک بدر کیے گئے بھکاریوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے سامنے آئی ہے، جہاں سے 5 ہزار 33 پاکستانی بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔
سال 2024 کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار 850 پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر کیے گئے جس میں سعودی عرب سے 4 ہزار 498، عراق سے 242، ملیشیا سے 55، اور متحدہ عرب امارات سے 49 بھکاریوں کو واپس بھیجا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025 میں اب تک 552 پاکستانی بھکاری ملک بدر کیے جاچکے ہیں جس میں سعودی عرب سے 535، یو اے ای سے 9، عراق سے 5 بھکاریوں کو واپس بھیجا


