35

گارڈن میں پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن: گٹکا بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا، 3 ملزمان گرفتار

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گٹکا اور ماوا مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گارڈن کے علاقے میں قائم گٹکا بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جہاں فیکٹری کے اندر مضرِ صحت گٹکا اور ماوا تیار کرکے شہر کے مختلف حصوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

پولیس نے چھاپے کے دوران کارخانے سے بھاری مقدار میں خام مال اور تیار شدہ گٹکا برآمد کیا، جس میں 190 کلو گرام چھالیہ، 52 کلو گرام تیار شدہ گٹکا، 12 پیکٹ تمباکو، ایک گرائنڈر مشین اور ڈیجیٹل کانٹا شامل ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عزیر، محمد جہانگیر اور مزمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے برآمدہ سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

**اپیل برائے تعاون:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے والے دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کی حمایت کریں۔ آپ کے تعاون سے ہم سچائی کی ترویج اور مظلوموں کی آواز بننے کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں