عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر حکمرانوں کی مسکراہٹ زہر لگتی ہے، آفاق احمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت کی جانب سے ایک ماہ میں تیسری بار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ دنیا عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اثرات عوام کو منتقل کرنے کے بجائے متبادل راستے اختیارکرکے عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں اور ہمارے حکمران مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ان کے منہ سے نوالہ تک چھین لینے میں مصروف ہیں۔آفا ق احمد نے کہا کہ عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر حکمرانوں کے چہروں پر مسکراہٹ زہر لگتی ہے، میں حکمرانوں اور مقتدرحلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ عوام کے صبر کا امتحان لینا بند کیجئے اور اشرافیہ کا مفت پیٹرول بند کیجئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں