لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: 2 ڈاکو ہلاک، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد

**کراچی (ایچ آر این ڈبلیو):** ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد میں شاہین فورس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق، لیاقت آباد تھانے کی حدود میں ڈاکخانہ پُل کے قریب ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ ایک راہگیر نے وہاں سے گزرنے والے شاہین فورس کے جوانوں کو اطلاع دی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی تفصیلات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

**اپیل برائے تعاون:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے والے دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کی حمایت کریں۔ آپ کے تعاون سے ہم سچائی کی ترویج اور مظلوموں کی آواز بننے کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [HRNW Support Page](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں