24

صدر پولیس کی کارروائی: دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ صدر کی حدود سے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے ترجمان کے مطابق، پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان راہب ولد حاکم اور واحد بخش ولد غلام حیدر کو حراست میں لیا۔

تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 15 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان علاقے میں منشیات فروخت کرنے کی غرض سے موجود تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 154/2026 تحت دفعہ 9(2)1 سی این ایس ایکٹ (CNS Act 2024) درج کر لیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ منشیات سپلائی کرنے والے دیگر نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

اپیل برائے تعاون:
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے والے دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل HRNW کی حمایت کریں۔ آپ کے تعاون سے ہم سچائی کی ترویج اور مظلوموں کی آواز بننے کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: https://www.hrnww.com/?page_id=1083

اپنا تبصرہ بھیجیں