**اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو):** وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے رعایت ملنے کی صورت میں ہی لیوی میں اضافے سے بچا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت مشکل فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہے اور اس حوالے سے جمعہ کو حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا 50 سے 55 روپے کی پیٹرولیم لیوی پیٹرول پر عائد کرنی ہے یا اسے ڈیزل پر منتقل کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاملات کو اس طرح طے کیا جائے کہ عام آدمی پر بوجھ کم سے کم پڑے، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا انحصار آئی ایم ایف کی شرائط اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر ہے۔
—
**اپیل برائے تعاون:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے والے دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کی حمایت کریں۔ آپ کے تعاون سے ہم سچائی کی ترویج اور مظلوموں کی آواز بننے کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [HRNW Support Page](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


