واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے

**واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو):** امریکہ کے دارالحکومت میں ایک نجی تقریب کے دوران سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم وہ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن کے ایک نجی ہوٹل میں جاری تقریب کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ ہوتے ہی وہاں موجود سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر اپنے حصار میں لیا اور بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔ حملے کے بعد ہوٹل اور قریبی علاقوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔

**اپیل برائے تعاون:**
انسانی حقوق اور عوامی مسائل کی بروقت آواز بننے والے دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل **HRNW** کی حمایت کریں۔ آپ کے تعاون سے ہم سچائی کی ترویج اور مظلوموں کی آواز بننے کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں: [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں