موبائل چوری روکنے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ شہر میں موبائل فون چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تدارک کے لیے نیا سیکیورٹی اور ریکارڈنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کا موبائل فون چوری ہو جائے تو وہ سی پی ایل سی میں شکایت درج کروائیں، ایسوسی ایشن کی کوشش ہوگی کہ اگر فون مارکیٹ میں فروخت کے لیے لایا جائے تو اسے برآمد کروایا جائے۔

رضوان عرفان کےمطابق گزشتہ چارماہ کےدوران 58لاکھ روپےسےزائد مالیت کے 265 موبائل فونز ریکور کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ کے لیے ایسا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت موبائل مارکیٹ میں فون فروخت کرنے والے شخص کا انگوٹھا اور تصویر لی جائے گی۔ اگر کسی فرد کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہوا تو سسٹم فوری طور پر الرٹ جاری کرے گا، جس کے بعد متعلقہ ادارے فوری کارروائی کریں گے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد موبائل چوری اور غیر قانونی خرید و فروخت کی روک تھام اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں