تحقیقاتی صحافی نادر خان کی ضمانت منظور، عدلیہ نے ریلیف دے دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نادر خان کے خلاف درج مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔

ذرائع کے مطابق نادر خان پر این سی سی آئی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سید علی مردان اور ڈائریکٹر کراچی منتظر مہدی کے ایما پر بے بنیاد اور قواعد کے برخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

نادر خان کراچی کے دوسرے صحافی ہیں جن کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، تاہم عدالت نے انہیں ریلیف دیتے ہوئے ظلم کے حربے ناکام بنا دیے۔ عدالتی فیصلے کو صحافی برادری میں خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور اسے صحافتی آزادی کے تحفظ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں