لاہور ہائیکورٹ نے ڈکی بھائی سے رشوت لینے والے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہائیکورٹ نے چوہدری سرفراز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس عبہر گل خان نے کی۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے چوہدری سرفراز کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں پہلے ہی منظور ہو چکی ہیں۔ یاد رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزامات کے تحت این سی سی آئی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر افراد کو معطل کر کے مقدمہ درج اور گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں