اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست: رمضان کے چاند کا بروقت اعلان کیا جائے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایک پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے چاند کا اعلان بروقت کیا جائے تاکہ شہری تراویح کی نماز وقت پر ادا کر سکیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاند کے اعلان میں کسی بھی تاخیر یا رکاوٹ سے روکا جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دیر سے اعلان ہونے کی وجہ سے بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے اور لوگ تراویح کی نماز پہلے ہی پڑھ لیتے ہیں، جس سے عبادت کا روحانی لطف متاثر ہوتا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان کے چاند کے اعلان کے نظام کو مؤثر اور وقت کی پابندی کے ساتھ یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو عبادات میں آسانی اور روحانی سکون حاصل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں