بھارت نے بلاول زرداری کو بھی نہیں بخشا، ایکس اکاؤنٹ‌ بند کر دیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت نے پہلگا فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تاکہ حقیقت بھارتی عوام کے سامنے نہ آسکے۔

بھارت کی تمام ترجعلی کارروائیاں بے نقاب ہونے کے بعد اب مودی سرکار نے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے ایکس اکاؤنٹس بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ سچ کی آواز دبانے میں ناکام ہے۔

دیگر سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے بھی ایکس اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں