گاڑی مالکان ہوشیار! روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے لیے 30 جون کی ڈیڈ لائن مقرر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے تمام گاڑی مالکان کو 30 جون 2026 تک روٹ پرمٹس اور وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید بنانے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے تمام روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اس عمل کے لیے 30 جون 2026 کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔
حکام کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ اس اقدام کا مقصد ٹرانسپورٹ سسٹم کو شفاف اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں