کمبوڈیا میں گرفتار 54 پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کمبوڈیا میں گرفتار پاکستانی شہریوں سے متعلق میڈیا سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ کمبوڈیا میں پاکستانی سفارتخانے نے اس معاملے کو سنجیدگی سے اٹھاتے ہوئے مقامی حکام سے مسلسل رابطہ رکھا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی ہدایات کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں کمبوڈین حکام نے سیام ریپ صوبے میں گرفتار 54 پاکستانی شہریوں کو جلد وطن واپس بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پاکستانی شہری ایک اسکیم کمپاؤنڈ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کا عملہ زیر حراست افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور جیسے ہی پروازوں کے انتظامات مکمل ہوں گے، انہیں پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔

کمبوڈین حکام نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت ان پاکستانیوں کے خلاف “آن لائن اسکیمز کے خاتمے کے قانون” کے تحت کوئی قانونی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سخت سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے تھے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں