پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل کو اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن اور لیڈرشپ ایوارڈز سے نوازا گیا

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان کے سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق، سینیٹر کامران مائیکل کو مذہبی آزادی،بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں آئی آر ایف کی جانب سے لیڈرشپ ایوارڈ اور یونیورسل پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے اقوام متحدہ کے سفیر برائے امن کے ایوارڈ سے نوازا گیا
یہ ایوارڈز جمعہ کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ کانفرنس اور یونیورسل پیس فاؤنڈیشن سمٹ میں سابق وفاقی وزیر کو دیئے گئے۔ تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں اور مذہبی اسکالرز سمیت کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں