لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ماضی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ اداکار عابد علی کی اہلیہ اداکارہ ایمان علی کی والدہ حمیراچوہدری انتقال کر گئی ہیں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ 70 کی دہائی میں ان کا پنجابی فلم کے لئے گایا ہوا گانا۔۔۔نا سونے دی نا چاندی دی میں پتل بھری پرات مینوں دھرتی کلی کرا دے میں نچاں ساری رات۔۔۔۔بہت مقبول ہوا۔ اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔آمین


