بلوچستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع چاغی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر یک مچ کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔حادثہ ایک پراڈو اور ڈبل کیبن گاڑی کے درمیان پیش آیا، جو اس قدر شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں