پیر مسعود چشتی کو پاکستان بار کونسل کا وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہونے پر پیر مسعود چشتی کو لاہور ہائی کورٹ بار کی تقریب میں سابق صدر بار ایسوسی ایشن عارف والا، شیخ محمد ابرار ایڈووکیٹ نے مبارکباد دی اور مالائیں پہنائیں۔

تقریب میں معروف سیاسی شخصیت اور وکیل سابق وزیر منیر احمد خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار فرخ الیاس چیمہ، رمضان چوہدری ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کلام پاک کی تلاوت کرنے کا شرف شیخ محمد ابرار ایڈووکیٹ کے فرزند حافظ ابراہیم ایڈووکیٹ کو حاصل ہوا۔

شیخ محمد ابرار ایڈووکیٹ اور ان کے فرزند حافظ ابراہیم نے وائس چیئرمین پیر مسعود چشتی کو ان کے دفتر میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں