نیلامی میں پشاور زلمی کے مالک نے “آفریدی 1” نمبر پلیٹ 1 کروڑ 40 لاکھ میں خرید لی

کراچی(بولونیوز) حالیہ نیلامی میں مشہور شخصیات اور حکومتی اہلکاروں کے لیے خصوصی پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی بولی لگی، جس میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے “آفریدی 1” نمبر پلیٹ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے میں حاصل کی۔

نیلامی میں سب سے زیادہ توجہ “وزیر 1” نمبر پلیٹ پر رہی، جو 1 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ اسی طرح، “خان 1” نمبر پلیٹ 1 کروڑ 11 لاکھ روپے میں ایم پی اے نیک محمد خان نے خریدی۔

نیلامی کے دوران مختلف شخصیات نے شمولیت اختیار کی اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کے لیے بھاری بولیاں لگائی گئیں، جس نے اس تقریب کو سنسنی خیز اور دلچسپی کا مرکز بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں