سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت

عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی

سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے لاپتا مظفر علی سے متعلق کیا پیش رفت ہے؟ عدالت

لاپتا شہری کے اہلخانہ کی مالی معاونت کیلئے سمری منظور ہو چکی ہے، فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ

مہلت دی جائے اہلخانہ کی مالی معاونت کی جائے گی، سرکاری وکیل

پہلے تو آپ کہہ رہے تھے کہ دو ہفتوں میں مالی معاونت ہو جائے گی، عدالت کا تفتیشی افسر استفسار

اب مزید مہلت کیوں مانگ رہے ہیں، عدالت کا سوال

ادارے لوگوں کی آسانی کیلئے بنائے گئے یا نہیں، عدالت

دو تین محکموں کا کام ہے، سرکاری وکیل

اور ان محکموں میں کام نہیں ہوتا ایسا ہے نہ، ؟ جسٹس ظفر احمد راجپوت

گزشتہ دو ماہ سے آپ عدالت سے مہلت طلب کر رہے ہیں، عدالت

15 دن کی مہلت دے رہے ہیں ورنہ ہم اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو طلب کریں گے، عدالت

عدالت نے 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے سچل کے علاقے سے لاپتہ فدا حسین، ظہیر اور عباس سے متعلق سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی

آپ نے درخواست گزار سے رابطہ کیوں نہیں کیا، عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار

تین لوگ لاپتا ہیں، گاڑی کا نمبر بھی دیا گیا ہے، عدالت

نہ لوگوں کا پتا چلا نہ ہی گاڑی ڈھونڈ سکے آپ ،عدالت کے ریمارکس

فوری درخواست گزار سے رابطہ کرکے رپورٹ پیش کریں ،عدالت

عدالت نے عارف کی گمشدگی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

تازہ سی ڈی آر رپورٹ بھی عدالت میں پیش کیا جائے ،جسٹس ظفر احمد راجپوت

شہری تھانہ فیروز آباد کی حدود سے لاپتا ہوئے، سرکاری وکیل

عدالت نے لاپتا شہری بشیر، شوکت و دیگر سے متعلق بھی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں