سندھ ہائیکورٹ میں‌ پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کا کیس مسترد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں‌ پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کا کیس

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کردی ، جسٹس عدنان کریم نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کا خسارہ 100 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے ، جبکہ پاکستان اسٹیل مل کے واجبات 110 ارب روپے سے تجاوز کرگیے ہیں ، لیکن موجودہ حالات میں درخواست گزار کو پروموشن سے متعلق واجبات نہیں دئیے جاسکتے

درخواست منظور احمد و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، سندھ ہائیکورٹ نے 2017 میں 21 سال مکمل ہونے پر درخواست گزاروں کو پروموشن دینے کا حکم دیا تھا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ تاہم درخواست کے زیر سماعت کے دوران درخواست گزار ریٹائرڈ ہوچکے تھے ،

وکیل اسٹیل مل نے کہا کہ اسٹیل مل جون 2015 سے بند پڑی ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں