تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ کے ڈی اے حکام پر برہم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں‌ کورنگی سیکٹر 41 اے کشتی روڈ کے گرین بیلٹ پر مبینہ تجاوزات کرکے تعمیرات کرنے کا معاملہ ، شہری رضوان قریشی تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت

عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے سے رپورٹ طلب کرلی ، تجاوزات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت کے ڈی اے حکام پر برہم ، جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ عدالت میں آکر بتاتے ہیں کہ یہ واقعی تجاوزات ہے، لیکن آپ خود سے کاروائی کیوں نہیں کرتی،

جب تک معاملہ عدالت میں نہیں آتا، تب تک آپ لوگ سو رہے ہیں، عدالت نے کے ڈی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں روڈ پر کیسے قبضہ کر لیا گیا، ہمیں کیوں بتا رہے ہیں کہ یہ انکروچمنٹ ہے آپ خود سے کاروائی کب کریں گے، ہم ڈی جی کے ڈی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہیں،

وکیل درخواست گزار عبد الحامد یوسفی نے کہا کہ گرین بیلٹ کے اوپر تعمیرات کی جا رہی ہے، عدالت نے وہاں پر تعمیرات سے بھی روک رکھا ہے، میرے گھر کے سامنے یہ غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہے،

درخواست گزار نے کہا کہ مجھ پر بھتہ لینے کا الزام لگایا جا رہا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں