سندھ ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ لارجر بینچ نے آج منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت پر سماعت کا تنازع طے کردیا

لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا

ملزم ساحر کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کی جائے ،عدالت

ملزم ساحر کی درخواست ضمانت 24 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کی جائے ،عدالت

ملزم کی درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 199 سب سیکشن ون سی میں آتی ہے ،لارجر بینچ

بنیادی حقوق سے متعلق معاملات آئینی بینچ میں سنے جاسکتے ہیں ،عدالت

ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے

ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں