لاڑکانو (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانو **احمد چودھری، QPM, PSP** کی قیادت میں لاڑکانو پولیس نے اپنی روایت کے مطابق گمشدہ بچوں کو ان کے اہلِ خانہ سے دوبارہ ملانے کا عمل جاری رکھا
پولیس نے **چھ سالہ اجوا بنت راجہ چنو**، رہائشی صدیقی کالونی، کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری اور مؤثر کارروائی کی۔ سوشل میڈیا، کیبل نیٹ ورک، مددگار بیس اور کنٹرول روم سمیت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے، بچی کو تھانہ ماھوٹا کی حدود میں **دودائی قبرستان والے علاقے** سے تلاش کر کے **ورثاء کے حوالے کیا**۔
پولیس کی بروقت کارروائی اور معاونت پر بچی کے ورثاء نے **پولیس کی کارکردگی پر اطمینان** کا اظہار کیا اور **متعلقہ DSP حیدری احمد بخش راھوجو** اور **ایس ایچ او حیدری انسپیکٹر محمد ابراہیم بروھی** کا شکریہ ادا کیا۔


