کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ملیر سٹی کی حدود میں مبینہ طور پر منشیات کی فروخت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں شمو نامی شخص کی جانب سے منشیات جبکہ پرویز نامی شخص کی جانب سے آئس (کرسٹل میتھ) کی مبینہ فروخت کی جا رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منشیات کی کھلے عام فروخت کے باعث نوجوان نسل شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ متعلقہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لے کر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت کو روکا جا سکے۔


