کراچی: عید کے تیسرے روز ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عیدالفطر کے تیسرے روز ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

شہری عامر سلطان کو عید کے تیسرے دن ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملزمان کو ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق تینوں ملزم عادی مجرم ہیں اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں