کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے جھنگوی روڈ کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم ارشد خان ولد گاموں کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موبائل فونز گبول قبرستان کے قریب اسلحہ کے زور پر چھینے گئے تھے جس کا مقدمہ الزام نمبر 156/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دورانِ تفتیش ملزم نے مبینہ ٹاؤن اور گلشنِ اقبال کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
جبکہ گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


